کوٹلی جنوری 26(ٹی این ایس)ملک بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی بھارت کا 69واں یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا گیااس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،تاجروں،طلبہ،وکلاء،صحافیوں،سرکاری ملازمین اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل نے کی۔شرکاء ریلی بھارتی غاصبوکشمیرہماراچھوڑدو،کشمیربنے گاپاکستان،پاک فوج زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگاتی مختلف روٹس سے ہوتی ہوئی واپس احاطہ کچہری پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔احتجاجی ریلی سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،حبیب الرحمن آفاقی،لیاقت مغل،سردارمظہر،محمودقریشی،ملک یعقوب،مقبول گورسی نصیرراٹھور،سردارگلفراز،راجہ گلفراز، زاہدالحسن،ثاقب ملک ودیگرنے بھی خطاب کیا۔احتجاجی جلسہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو بھارت جبر ، ظلم و ستم ، کیمیائی ہتھیاروں ، پلیٹ گنوں سے نہیں دبا سکتا عالمی برادری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ بنانے کا کوئی قانونی ،آئینی یا اخلاقی حق نہیں کیونکہ اس نے کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر رہا ہے جس سے متعدد بگ گناہ افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ہر پاکستانی اس ظلم کے خلاف آواز بلندکرتا رہے گا یہ مقدس مشن ہے اور آزادی تک جاری رہے گا ۔احتجاجی جلسہ کے شرکاء نے مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے ،پاکستان سے الحاق،لائن آف کنٹرول کے نہتے اورمعصوم شہریوں پربلااشتعال فائرنگ کے خلاف قراردادبھی منظورکی۔احتجاجی جلسہ کے اختتام پرملکی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔