پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے:وزیر دفاع

 
0
309

ماسکو،06اپریل (ٹی این ایس): وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر اور روسی فیڈریشن کے وزیر برائے صنعت وتجارت کی ماسکو میں ملاقات۔ وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے ماسکو میں روسی فیڈریشن کے وزیر برائے صنعت وتجارت ڈینس منتوروف سے دو طرفہ ملاقات کی۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے۔2013 سے پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات میں خاطر کواہ بہتری آئی ہے جو کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے مشترکہ وژن کے تحت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس میں مزید اضافے کی بڑی گنجائش ہے ۔روسی وزیر نے کہا کہ بین الحکومتی کمیشن سے وقتا فوقتا اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور ملاقاتوں کے اچھے مواقع ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔مزید کہا کہ اس تعاون سے خطہ میں امن واستحکام کے فروگ میں مدد ملے گی۔