چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ اعتراضات کی سماعت

 
0
336

اسلام آباد اپریل 06 (ٹی این ایس ): چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ اعتراضات پر سماعت ، ضلع مردان کے قومی اسمبلی کے حلقوں پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے،اس ضمن میں نعیمہ کشور  نے انکشاف کیا  کے نقشے میں گجر گڑھی این اے بائیس میں ہے جبکہ نوٹیفکیشن این اے اکیس میں ہے۔ گجر گڑھی شروع سے ہی این اے بائیس کے ساتھ ہے، ابھی ہم چاہتے ہیں کہ گجر گڑھی این اے بائیس کے ساتھ ہی ہو۔ حلقہ بندی کمیٹی حکام نے  نعیمہ کشور  کا جواب دیتے ہوئے کہا کےیہ کلیریکل غلطی ہے نقشے میں غلط  مارکنگ ہوئی ہے، گجر گڑھی این اے اکیس کا حصہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے  پانچ رکنی بینچ اعتراضات کی  سماعت کے بعد ہدایت جاری   کی کے نوٹیفیکشین اور نقشے میں غلطی کو جلد ٹھیک کیا جائے۔