تین سال تک ملازمین کے حقوق پامال کرنے والے سامنا کرنے سے گھبرارہے ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
311

ایچ نائن بازار سٹاف عامر اسلام سپروائزر ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 01 اپریل 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ ریفرنڈم رابطہ مہم کے سلسلے میں پروگرام منعقد ہوا اس موقع پر ایچ نائن بازارسے سینٹری سپروائزر عامر اسلام،محمد مشتاق میٹ،طارق مسیح،ارشد مسیح،وارث شیر بہادر اور انکے دیگرساتھیوں نے لیبر یونین امان اللہ گروپ اور ایمپلائز یونین پاشاگروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اورقائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور مزدور یونین نے ہمیشہ رنگ،نسل ومذہب سے بالاترہو کر برابری کی بنیاد پر اپنے محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور وہ تاریخی مراعات دلوائیں جنکی مثال پاکستان بھر کے دیگر اداروں میں نہیں ملتی اور مزدور یونین کی انہی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان بھر کے محنت کشوں اور انکے قائدین نے مجھے بلامقابلہ پاکستان ورکرز فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا،گزشتہ تین سال تک ملازمین پر سازشوں کے ذریعے مسلط ہونے والے نا اہل ٹولے نے سی ڈی اے کے محنت کشوں کے حقوق پامال کیے یہی وجہ ہے کہ آج وہ ریفرنڈم کے میدان میں ان ملازمین کا سامنا کرنے سے گھبرارہے ہیں اور اپنا جاتا ہوا اقتدار دیکھ کر یہ خوف میں مبتلا ہیں اور سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،انھوں نے کراچی سے لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ تک ریفرنڈم رکواکر ملازمین کو انکے ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ان کو ہر سطح پر ناکامی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا،سی ڈی اے مزدور یونین انکو ہر حال میں مزدور کی عدالت میں لاکر پیش کرے گی، ہم نے اپنے تمام تر عہدیداران اور ورکرز کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ایس اوپی کا خیال رکھیں،میں اپنے تمام ورکروں اور سی ڈی اے ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ سی ڈی اے میں ریفرنڈم ہو کر رہے گا اور مزدوروں کے بچوں کا معاشی قتل کرنے والے نا اہل ٹولے کو ہمیشہ کے لیے ادارے سے اٹھاکر باہر پھینکیں گے،مزدور یونین کے عہدیداران اور ورکرز اپنی رابطہ مہم کو جاری رکھیں انشاء اللہ کامیابی سی ڈی اے مزدور یونین کے قدم چومے گی۔