مشرف کیخلاف انکوائری نہ کرنے پرچیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

 
0
43429

اسلام آباد 29 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کےخلاف کرپشن انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیرکو درخواست کی سماعت کرےگا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 25 جنوری2018 کےعدالتی فیصلے پرعمل درآمد نہ کرنے پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔