ہم وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھارت سے چینی کی درآمد کے فیصلے کو مسترد کردیا، رحمان ملک

 
0
2281

اسلام آباد 01 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی کابینہ کا بھارت سے چینی درآمد نہ کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے عوام کی احساسات کوسمجھتے ہوئے وفاقی کابینہ کا بھارت سے چینی کی درآمد مسترد کرنا قابل ستائش ہے، وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھارت سے چینی کی درآمد کے فیصلے کو مسترد کرلیا، فیصلہ مسترد کرنے سے کشمیری بہن بھائیوں کو اچھا پیغام گیا جو مودی کے مظالم سہہ رہے ہیں، بھارت سے چینی کی درآمد کے فیصلے سے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو دل آزاری ہوئی تھی، بھارت سے چینی درآمد کرنے کے فیصلے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا، قومی مفاد میں کسی بھی شکل میں چینی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، عوام سے اپیل کی تھی کہ چینی اور اس کی مصنوعات کا احتجاجاً مکمل بائیکاٹ کردیں، مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی عوام نے نہ صرف ان کی اپیل کا جواب دیا بلکہ اس کی تعریف کی، عوام نے عزم کا عائدہ کیا تھا کہ اس فیصلے کے واپس لینے تک چینی کا استعمال نہیں کریں گے، سوشل میڈیا، اخبارات و ٹی وی چینلز کیطرف سے بھرپور حمایت پر سب کا شکرگزار ہوں،