متحدہ مجلس عمل میں پنجاب کے عہدیداروں کا انتخاب کرلیا گیا

 
0
390

اسلام آباد اپریل 06 (ٹی این ایس ): سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل و جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں منصورہ میں ہونے والے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل پنجاب کے عہدیداروں کا انتخاب کرلیا گیا ہے جس کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصوداحمد کو صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب ،جمعیت علمائے پاکستان کے ڈاکٹر جاوید اختر کو جنرل سیکرٹری ،جمعیت علمائے اسلام کے ڈاکٹر عتیق الرحمن کو سینئر نائب صدر ،تحریک اسلامی کے علامہ سبطین حید ر سبزواری،جمعیت علمائے پاکستان کے نور احمد سیال ،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے میاں محمود عباس کو نائب صدور منتخب کیا گیا ہے ،اسی طرح چار صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرلز منتخب کئے گئے ہیں جن میں مفتی سید مظہر اسدی جمعیت علمائے اسلام،مولانا محمد جاوید قصوری جماعت اسلامی ،سید شہباز حیدر نقوی اسلامی تحریک اور ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی جمعیت اہل حدیث شامل ہیں                                                                           جاری کردہ.