سینیٹر رحمان ملک نے پرائم منسٹر ایمنسٹی سکیم کو مسترد کر دیا

 
0
1054

سکھر،06اپریل (ٹی این ایس):پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے پرائم منسٹر ایمنسٹی سکیم کو مسترد کر دیا اور اسکو کرپشن و منی لانڈرنگ کی فروغ کا ذریعہ قرار دیا ۔سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کا مقصد کچھ پراپرٹی مافیا اور منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ ایمنسٹی سکیم سے حکومت بیرون ملک پڑی ہوئی بلیک منی کو معمولی ٹیکس سے وائٹ منی کرنا چاہتی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والے بلیک منی کو پاکستان لاکر وائٹ کرکے دوبارہ بیرون ملک منتقل کرے۔ ایمنسٹی سکیم مجرموں اور منی لانڈررز کے حق میں جبکہ ٹیکس گزار شہریوں کی توہین ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، یہ سکیم ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیخلاف استعمال ہو سکتی ہے۔ ہمیں ہر صورت ملک کو بینالاقوامی سطح پر بچانا ہے اور ایف اے ٹی ایف کی تلوار سر پر لٹک رہا ہے۔ یہ سکیم منشیات فروش اور دھشتگردی کو فنانس کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔نون لیگ حکومت کے پرانے اسطرح کے سکیموں کا بھی جائزہ لیا جائے اور انکوائری کیا جائے۔ نون لیگ حکومت نے ۲۹۹۱ کی انڈمنیٹی کو اپنے بیرون ممالک کمپنیوں اور اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ کیلئے متعارف کروایا تھا۔نیب ۲۹۹۱ انڈیمنٹی کے ذریعے منی لانڈرنگ کیخلاف انکوائری شروع کرے تاکہ تحقیقات ہو سکے۔ آنے والے دنوں میں یونائیٹد بنک، مسلم کمرشل بنک،میاں منشاء اور شریف فیملی کیخلاف کئی کیسز سامنے آئینگے۔