سکھر میں ایک 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی رہائشی عمارت حسینی روڈ پر واقع ہے، ملبے تلے دبے 2 افراد کو نکال لیا گیا ہے مزید افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں : ریسکیو ذرائع

 
0
442

سکھر جنوری 02 (ٹی این ایس): سکھر میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت حسینی روڈ پر واقع ہے، ملبے تلے دبے 2 افراد کو نکال لیا گیا ہے مزید افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مذکورہ عمارت میں دو سے تین خاندان رہائش پذیر تھے۔ مقامی افراد ایمرجنسی لائٹس لے کہ ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں، کسی بھی شخص کے جانبحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ لوگوں نے جب اس واقعے کی اطلاع سنی تو وہ فوراً گھروں سے باہر نکل آئے اور ریسکیو آپریشن میں شامل ہو گئے۔