راولپنڈی پولیس کا کریمنل گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،GK 111 گروپ کے سرغنہ نعمان علی اسلحہ سمیت گرفتار

 
0
361

راولپنڈی جنوری 02 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کریمنل گروپوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہو رہی  ہے بلکہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کے ذریعے لوگوں کی جان و مال خطرے میں ڈالنے والے ملزمان،سوشل میڈیا پر اوباش حرکات کر کے نوجوان نسل کو اپنے گروپ میں شامل کرنے کی ترغیب دینے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جارہا ہے بلکہ ملزمان سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور کریمنل گروپ کے خلاف تھانہ گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گروپ کے سرغنہ نعمان علی کو گرفتار کر لیا، ملزم نعمان علی سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزم کی سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر اورویڈیوز اپ لوڈ تھی جس نے باقاعدہ طور پر گوجر خان میں GK111 کے نام سے گروپ تشکیل دے رکھا تھا، جس میں نوجوان نسل کو اپنے گروپ میں شامل ہونے کی ترغیب دی جاتی تھی،گرفتار ملزم کے ٹیرر گروپ ممبران کے سابقہ ریکارڈ یافتگان اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ قریبی روابط ہیں،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر ڈویژن کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائیوں کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے،نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر،شیشہ سنٹروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے کسی کو بھی کریمنل گروپ بنانے کی ہر گز اجازات نہیں دی جاسکتی