راولپنڈی(ٹی این ایس) ٹریفک پولیس کا ایک اور سپوت فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید

 
0
33

ٹریفک پولیس کا ایک اور سپوت فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں تعینات ٹریفک کانسٹیبل جاوید گذشتہ دن دوران ڈیوٹی شہادت پا گئے تھے جن کی نمازہ جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ انکے آبائی گاﺅں منڈیال تلہ گنگ میں ادا کر دی گئی ہے۔ ٹریفک کانسٹیبل جاوید گزشتہ روزدوران ڈیوٹی تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شہید ہو گئے تھے۔جاوید شہید کے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، جاوید شہید کی موت پر ہر افسر و جوان کی آنکھ اشکبار ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان اس موقع پر کہا جاوید شہید ایک ملنسار، محنتی اور ایماندار آفیسر تھے،اور جاوید شہید کی محکمہ کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا کی قربانیوں سے ہی یہ محکمہ اور ملک قائم و دائم ہے، ہم سب کانسٹیبل جاوید شہید کے وارث ہیں،