دوسری شادی کب کروں گی ، ماہرہ خان نے بتا دیا شادی سے متعلق اداکارہ نے اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب نرم لہجے میں دیا

 
0
14024

اسلام آباد جنوری 03 (ٹی این ایس): معروف اداکار ہ ماہرہ خان نے دوسری شادی سے متعلق جواب دے دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ماہر ہ خان نے ٹویٹر صارفین کے دوسری شادی سے متعلق سوال کا بہت ہی نرم لہجے میں دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سوال کہا گیا کہ کیا ماہر خان کو محسوس نہیں ہوتا کہ انہیں اب شادی کر لینی چاہیےَ ۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے ادکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ جب ایسا محسوس ہو نے لگے کا تو دوسری شادی بھی کر لوں گی۔
واضح رہے ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی، بعد ازاں شادی کامیاب ثابت نہ ہوسکی اور 2015 میں ماہرہ خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔
ایک ٹویٹ میں ماہرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی سے متعلق سوال پر میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ واضح رہے ماہرہ خان نہ صرف پاکستان بلکے بھارت فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے فلم سپر سٹارکے گانے’’نوری‘‘ کے پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دیا۔ وڈیو میں ماہرہ نے سفید رنگ کی قمیض شلوار پہن رکھی ہے اور ان کے ساتھ والے ڈانسرز کالے کپڑوں میں دکھائی دے رہے ہیں، ماہرہ نے فلم کو اپنے دل کے قریب قرار دیا، فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، ماہرہ خان، علیزے شاہ، ندیم بیگ، جواد شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علی کاظمی، وقار حسین جبکہ مختصر کرداروں میں کبریٰ خان، سائرہ شہروز، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ، مانی، فہیم برنی، عدنان شاہ ٹیپو اور ہمایوں سعید شامل تھے۔
تاہم فلم کی پرموش کے دوران اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کئے گئے جس کا جواب ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر دیا ۔