قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ  بھی عمران خان  پر برس پڑے  

 
0
579

سکھرستمبر16(ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء سیدخورشید شاہ نے عمران خان کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوازشریف کو کہتے ہیں کہ وہ اداروں کے فیصلے نہیں مانتے لیکن  خودعمران خان  بھی  اداروں کے فیصلے نہیں مانتے۔ان نے مزید کہا الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس کے احکامات نہ ماننا اس ادارے کی توہین ہےاور مسلم لیگ (ن) کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا ۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے پر راضی ہے اور (ن) لیگ نے بھی اگلے الیکشن سے اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے پررضا مندی ظاہر کی ہے۔

ان  کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا، دوسری جماعتوں کواپنا اپوزیشن لیڈر لانے کاپوراحق ہے اپوزیشن لیڈر  کہتے ہیں   ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی قربت پر انہیں کوئی اعتراض  کوئی ، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی نظر میں بہتر ہورہی ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نئے چیرمین نیب کے نام پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔