پاک بھارت آبی مذاکرات بے نتجہ ختم

 
0
416

واشنگٹن ،ستمبر16(ٹی این ایس): سندھ طاس معاہدہ  پرعملدرآمد کے بارے میں دوروزہ پاک بھارت آبی مذاکرات عالمی بینک کے تحت واشنگٹن میں ہوئے تاہم یہ کوئی نتیجہ برآمد کئے بغیر ہی ختم ہوگئے۔

مذاکرات کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق مذاکرات چودہ اورپندرہ ستمبر کوجاری رہے،مذاکرات میں کشن گنگااوررتلےپن بجلی منصوبوں کےامورزیربحث آئے،مگر دونوں ممالک کے درمیان متعلقہ امورپراتفاق نہ ہوسکا،اس کے باوجوددونوں ممالک اورعالمی بینک نےسندھ طاس معاہدےکےتحفظ کےعزم کودہرایا۔

عالمی بینک کا کہنا تھا کہ معاملےکےحل کیلیےدونوں ممالک کےساتھ کام کرتےرہیں گے۔غیرجانبداری اورشفافیت کےساتھ سندھ طاس معاہدےکےتحت ذمہ داری  نبھائی جائے گی۔