وزیر داخلہ اور چینی  سفیرکے درمیان   ملاقات، دشمنوں کی سی پیک کے خلاف مل کر سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ

 
0
582

اسلام آباد,16ستمبر(ٹی این ایس): وزیر داخلہ احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پاک چین راہداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین  کے مابین مثالی تعلقات دو طرفہ خیر سگالی اور اقتصادی و دفاعی  تعاون پر استوار ہیں اور صوبہ بلوچستان سی پیک کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی حالات کے پیش نظر ایف سی بلوچستان کو شمالی اور جنوبی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایں گے۔۔ چینی سفیر نے پاکستان کی سول آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ استعداد کو  بہتر بنانے کے لئے ہر طرح کا تعاون فراہم  کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے