فلمسٹار عتیقہ اوڈوھو شراب برآمدگی کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی

 
0
582

اسلام آباد ستمبر16( ٹی این ایس) : فلمسٹار عتیقہ اوڈوھو شراب برآمدگی کیس کی سماعت سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اویس نے کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر ملزمہ عتیقہ اوڈوھو کا بیان صفائی ریکارڈ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں ملزمہ پر شراب کی دو بوتلیں برآمد ہونے پر تھانہ ایئر پورٹ میں ایف آر درج کی گئی تھی۔ ملزمہ عتیقہ اوڈوھو سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر شراب برآمد ہونے پر سابق چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لیا تھا۔