پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

 
0
140

اسلام آباد 25 مئی 2022 (ٹی این ایس): پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ اور دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ سولجر بازار تھانے میں د رج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، بلال غفار، خرم شیر زمان، ارسلان تاج، محمد علی جی جی، جمال صدیقی، محسن بٹ اور اشرف علی نامزد ہیں۔