احتساب عدالت: نیب ترمیمی آرڈیننس2019 کا اطلاق 1985 سے کرنے کا حکم

 
0
451

اسلام آباد فروری 04 (ٹی این ایس): احتساب عدالت کے جج چوہدری امجد نزیر نے اپنے فیصلے میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے اطلاق سے متعلق نوٹ میں لکھا کہ اختیارات سے تجاوز میں جب تک مالی فائدہ یا اثاثوں میں اضافہ نا ہو جرم تصورنہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس سے سب سے پہلے مستفید ہونے والے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ہیں۔ احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت گزشتہ روز 8 ملزمان کو بری کیا اور آنے والے چند دنوں میں بھی سینکڑوں افراد مستفید ہوں گے۔

اس آرڈیننس کے آنے سے لاہور کی احتساب عدالت سے 30 سے زائد ریفرنس ٹرانسفر ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، مشتاق غنی، علیم خان اور سبطین خان بھی اس آرڈیننس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مستقبل میں نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، آصف ہاشمی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور چوہدری برادران سمیت متعدد افراد مستفید ہو سکتے ہیں۔