عوام کے لیے بری خبر، روٹی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

 
0
383

اسلام آباد 07 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر روٹی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بدھ کے روز ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آٹے کا تھیلہ 860 سے بڑھ کر 1100 روپے اور بوری 4800 سے 6000 روپے کی ہو گئی ہے۔ موجودہ قیمت پر نان روٹی نہیں بیچ سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی بھی مہنگی ہو چکی ہے، اس لئے موجودہ قیمت پر نان روٹی نہیں بیچ سکتے، روٹی 10 روپے سے بڑھا کر 12 روپے، اور نان 15 سے 18 روپے کرنے کی تجویز ہے۔