پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کی درخواست پر تین رکنی بنچ 18ستمبر کو سماعت کرے گا

 
0
409

لاہور، 16ستمبر( ٹی این ایس) این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، فیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی درخوست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرے ۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے  کلثوم نوازنے  بدنیتی اور جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپائے اور اقامہ بھی ظاہرہ نہیں کیا جس پر وہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا 13 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی  ہے۔ ۔

سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے منظورکر لی گئی ہے۔ سوموار کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔۔۔واضح رہے کل 17 ستمبرہ کو این 120 میں ضمنی انتخاب ہونا ہے۔