کراچی،ستمبر16 (ٹی این ایس): رینجرزاور پولیس نے گذشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں میں تلاشی آپریشن کرکے متعدد جرایم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ٹی این ایس کے ذرائع کے مظابق سیکیورٹی اہلکاروں نے شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر صاحبداد گوٹھ رزاق آباد کے علاوہ عبداللہ گوٹھ ،تھنی پارتو گوٹھ، مودس گوٹھ اور داود شارو گوٹھ کے داخلہ و خارجی راستے بند کرکے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن میں چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس کے اعلی افسران بھی شامل تھے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد زیر حراست لئے گئے۔
پولیس نے الفلاح علاقہ میں جامع ملعیہ روڈ پر بھی کاروائی کی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت امداد علی ، ایسار القاسمی اور باچہ حسین کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار شدگان سے دو غیر قانونی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
دریں اثناء پریڈ ی میں لیاری گینگ وار ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر لیاری کے تاجر رزاق کو گولیاں ماردی ہیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ تاجر کو داخلِ ہسپتال کیا گیا تاہم اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔