فاروق ستارنے اسٹیبلشمنٹ سے کہہ کر ہمارے ساتھ ملاقات کی: مصطفیٰ کمال

 
0
321

کراچی نومبر 11(ٹی این ایس): سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے ایم کیو ایم کے کہنے پر اسٹیبلیشمنٹ سے ملاقات کی۔ یہ تاثردیا جارہاہے فاروق ستارکواغواکرکے پریس کانفرنس کروائی گئی۔معاملات سنجیدہ قسم کے ہیں ۔چند حقائق عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،آف دی رکارڈ سب کوسب پتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کراچی میں ایم کیو ایم سے اتحاد ٹوٹ جانے اور فاروق ستار کے الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ سنجیدہ نوعیت کے اشوزہیں۔چند حقائق عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،آف دی رکارڈ سب کوسب پتا ہے۔ہم لوگ چیزوں کولیک کرنے والے نہیں۔ہم نے فاروق ستارکے ساتھ پریس کانفرنس کی،اس کا سب کوپتا ہے۔کہاجارہاہےفاروق ستارکیساتھ جوپریس کانفرنس کی وہ اسٹیبلشمنٹ نے کروائی۔گورنرسندھ کا کہنا ہےفاروق ستارنے بتایا ان سے مجبوراً یہ کام کروایا جارہا ہے۔یہ تاثردیا جارہاہے فاروق ستارکواغواکرکے پریس کانفرنس کروائی گئی۔

تاثرقائم کیا گیا کہ پی ایس پی والے اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں۔فاروق ستارسچ توبولتے نہیں،آدھا جھوٹ بولا ہے۔فاروق ستار نے اس روز بھی جھوٹ بولا ہے ۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہا تھا کہپی ایس پی میری روزی روٹی نہیں۔ ہمیں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن فاروق ستار نے پورے پاکستان کو یہ بات باور کروادی کہ پچھلے 50 گھنٹوں میں جو کچھ ہوا، وہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے لیے کر رہی ہے. ان کا کہنا تھا، ‘میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہاں، ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے بلوا کر فاروق ستار سے ملوایا اور جب ہم وہاں پہنچے تو وہاں فاروق ستار پہلے سے موجود تھے، جن کی فرمائش پر ہمیں وہاں بلوایا گیا’۔یہ سب پچھلے کچھ گھنٹوں سے نہیں بلکہ 8 ماہ سے جاری ہے۔اسٹیبلیشمنٹ سے ملاقات فاروق ستار کے کہنے پر کی ذرا سی بات کرلیں توایم کیوایم ان سےشکایت کردیتی ہے۔پہلے آپ نے ہماری ملاقات اسٹیبلیشمنٹ سے خود کروائی اور پھر ہمیں ہی اسٹیبلیشمنٹ کی پارٹی ہہہم نے کہہ دیا تھا کہ پی ایس پی ایم کیوایم میں شامل نہیں ہوگی۔ہمارا موقف ہے متحدہ بانی ایم کیوایم کی تھی ہے اوررہے گی۔اگر میری پارٹی سے پاکستان کو خطرہ ہے تو پارٹی ختم کر دیتا ہوں ۔بانی ایم کیوایم را کے لیے کام کرتے ہیں۔فاروق ستارنےبانی ایم کیوایم کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا۔کیا فاروق ستارکونہیں پتا کہ عمران فاروق کوکس نے قتل کروایا

۔فاروق ستارکوپتا ہےعمران فاروق کوبانی ایم کیوایم نے مروایا۔عمران فاروق کوقتل کرنیوالے بھارتی سیٹ اپ کےلوگ گرفتارہیں۔پی ایس پی ہماری ہے،آج یہ پاکستان کی برانڈ ہے۔ہمیں کہا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف آہستہ بولو ۔ذرا سی بات کردو توفون آجاتا ہےکہ فاروق ستارنے شکایت کی ہے۔ایم کیوایم میں لڑائی ہے کہ سب ایجنٹ بننا چاہتے ہیں۔ہم نے درجنوں ملاقاتیں کی ہیں۔ملاقاتوں میں کامران ٹیسوری،عامرخان،فیصل سبزواری ہوتے تھے۔ملاقات میں خواجہ اظہار،کنورنوید،خواجہ سہیل،وسیم اخترموجود ہوتے تھے۔آخری ملاقات میں عامرخان نہیں تھے،وہ بیرون ملک تھے۔انکا کہنا تھا کہ اسٹیبلیشمنٹ کا ایجنٹ نہیں ہوں مگر ان سے رابطے میں ہوں ۔کارکنوں کی آزادی کے لیے ان سے رابطہ نہیں کروں گا تو کس سے کروں گا ۔سٹیبلیشمنٹ بھی برا کام نہیں کر رہی۔خواجہ اظہارکے ہاتھ سے لکھے ہوئے پیپرمیں مہاجراتحاد،حقیقی کا نام نہیں تھا۔پاکستان مخالف نعرے لگا کر 22 اگست 2016 کوبانی ایم کیوایم نے اپنے اوپرخودکش حملہ کردیا۔بانی ایم کیوایم کی تقریرکےبعد متحدہ اراکین اسمبلی اسی رات چھپ گئےتھے۔سارا ماحول دیکھ کرایم کیوایم اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت کے لیےانیس قائم خانی سے رابطہ کیاتھا۔جب بانی ایم کیوایم نے میڈیا اداروں پرحملے کا کہاتوکیا فاروق ستار،دیگرنےروکا۔سب جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان ڈی جی رینجرز کمرے میں بنی۔بانی ایم کیوایم کی تقریرکے بعد فاروق ستارکوغداری کے مقدمے میں گرفتارکیا گیا۔رات رینجرزکےپاس رہنے کے بعد فاروق ستارصبح پارٹی کے سربراہ بن گئے۔22 اگست کی پکڑدھکڑکے بعد عشرت العباد نے انیس قائم خانی کوفون کیاتھا لیکن ہم نے ایم کیو ایم میں شمولیت سے انکار کر دیا۔ایم کیوایم مہاجروں کے نام کی سیاست کررہی ہے جبکہ مہاجروں کا ایم کیوایم سے بڑا کوئی دشمن نہیں۔