تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ اجتماعی دعا کیساتھ (آج )اختتام پذیر ہوگا،نواز شریف کی شرکت کا بھی قوی امکان

 
0
5403

لاہور نومبر 11(ٹی این ایس)رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ اجتماعی دعا کے ساتھ آج ( اتوار) کو اختتام پذیر ہوگا ، سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی شرکت کابھی قوی امکان ہے ۔ رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع میں اندرون ملک اور بیرون ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں مندوبین شریک ہیں جبکہ آج اختتامی روز ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد بھی اجتماعی دعا میں شریک ہوں گے ۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی دعوت پر سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی بھی آج اختتامی دعا میں شرکت کا قوی امکان ہے ۔ٹریفک پولیس نے مندوبین کے قافلوں کی روانگی کے لئے پلان ترتیب دیدیا ہے اور اس سلسلہ میں اضافی وارڈنز کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔