قومی ٹی 20 کرکٹ کپ (آج) شروع ٗ26نومبر تک جاری رہے گا

 
0
355

اسلام آباد نومبر 11(ٹی این ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ ہفتہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ٗیہ ٹورنامنٹ 26 نومبر تک جاری رہے گا،ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی جن میں کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، پشاور، فاٹا، راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ ہر ٹیم سات میچز کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی ٗروزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دن بارہ بجے جبکہ دوسرا میچ شام چار بجے کھیلا جائیگا،اول آنے والی ٹیم کے لئے بیس لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کے لئے دس لاکھ روپے، مین آف دی میچ (فائنل ) ، ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین ، باؤلر اور آل راؤنڈر،ہر میچز میں مین آف میچ کیلئے 25، 25 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے،