سرجانی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلر گرفتار

 
0
481

کراچی، 16 ستمبر (ٹی این ایس):شہرِ قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں کارروائی کرکے بینک ڈکیتیوں میں ملوث ایک ملزم مظہرعباس کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ ملزم   بینک ڈکیتیوں کے علاوہ بھتہ وصولی اوردیگرسنگین جرائم میں بھی ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں چھاپہ مارا، کارروائی میں بینک ڈکیتی،بھتہ اورسنگین جرائم میں ملوث ملزم مظہرعباس کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق املزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی طارق دھاریجو نے صحافیوں کو بتایا کہ مظہرعباس نے2010میں سی ویو پر30لاکھ کی بینک ڈکیتی کی۔ملزم نے تیموریہ میں دوران بینک ڈکیتی گارڈ کو بھی قتل کیا، اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن کوبھی قتل کیا۔طارق دھاریجونے بتایاکہ ملزم مظہر عباس خیبر پختونخوا پارا چنار کا رہائشی ہے، ملزم کے دیگرساتھی بینک ڈکیتیوں کے کیس میں مفرور ہیں۔انہوں نے کہاکہ گینگ کاسربراہ جلال پٹھان بھی پارا چنار کا رہائشی ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم مظہر عباس کے متعدد ساتھی پولیس مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں، ملزم پہلے بھی گرفتارہو کر جیل جا چکا ہے۔