چار اپریل ملکی تاریخ میں تاریک ترین دن ہے: رحمان ملک

 
0
375

سکھر،06اپریل (ٹی این ایس):سینیٹر رحمان ملک نے سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہچار اپریل ملکی تاریخ میں تاریک ترین دن ہے۔ بھٹو شہید محبوب ترین عوامی لیڈر تھیذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل انسانیت و عوام کی آواز کا قتل تھا۔ بین الاقوامی سازش کے تحت ذوالفقار بھٹو کو قتل کیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کو ایٹمی طاقت بنانے و مسلم اُمّہ کو متحد کرنے کے سزا دی گئیذوالفقار علی بھٹو کا قتل ہماری عدلیہ پر ایک داغ جسکو دھونا وقت کی ضرورت ہے۔ جسٹس افتخار چودھری نے شہید بھٹو ریفرینس پر کچھ نہیں کیاموجودہ چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ شہید بھٹو قتل ریفرینس کھلا جائے۔چیف جسٹس پیپلز پارٹی کو انصاف دے اور عدلیہ پر لگا داغ صاف کریں۔بھٹو شہید کیخلاف جھوٹا فیصلہ دینے والے اگر مرچکے ہیں تو بھی ان کا ٹرائل ہومیں نے بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے بھٹو شہید کے قتل کیس کے فائل پڑھے ہیں بھٹو شہید کیخلاف سارے شواہد جعلی تھے، 164 کے تحت بیان بھی بدلوایا گیا۔ بھٹو شہید کا قتل انصاف کا قتل تھا، سازش کو کتاب کی صورت میں بے نقاب کرونگا۔آج چاروں صوبوں کی عوام چاہتی ہے بھٹو کیس میں صدارتی ریفرینس پر سپریم کورٹ فیصلہ دے۔