رسالدار پولیس اہلکار کی پولیس گردی، دیہاتی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 
0
434

تنگوانی،15 اپریل (ٹی این ایس ): رسالدار پولیس اہلکارکی  پولیس گردی،  دیہاتی کو شدید  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس کےجاہلانہ   تشدد کےباعث دیہاتی کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے  ۔ متاثرہ شخص سمیت درجنوں دیہاتیوں نے کندھ کوٹ میڈیا سینٹر کے سامنے پولیس اہلکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب بد مست پولیس اہلکار امیر علی شاہ نے ایک دیہاتی گل حسن مینک کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر درجنوں دیہاتیوں نے میڈیا سینٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں متاثرہ شخص گل حسن مینک بلاول،گل محمد،اعجاز احمد سمیت و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رسالدار پولیس ہماری خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں جس پر گل حسن نے اعتراض کیا تو اس پولیس اہلکار امیر علی شاہ اور دیگر نے مل کر بے دردی سے تشدد کیا اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دیں۔ملحقہ تھانے کے ایس ایچ او سے جب پولیس اہلکار کی شکایت کی گئی  تو  اس نے  الٹا پولیس اہلکار کا ساتھ دیا  اس لئے ہم انصاف کہ لئے میڈیا کے سامنے ایس ایس پی بشیر احمد بروہی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے پولیس اہلکار جو  کالی بیڑھوں کے مانند ہیں انکے  خلاف کاروائی کی جائےاور  ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ورنہ ہم  احتجاج جاری رکھیں گے تاکہ اس پولیس اہلکار سے ہمیں چھٹکارا مل سکے۔