باغ میں کام کرنے والے مزدور محمد اکبر کو انصاف نہ مل سکا

 
0
491

تنگوانی اپریل 15(ٹی این ایس) کوئٹہ میں مزدوری کی غرض سے جانے والا محمد اکبر انصاف کا متلاشی ، باغ کے مالک کے کہنے پر ملحقہ علاقے کی پولیس کے زیر حراست۔مزدور کے ورثاء کا تنگوانی میڈیا کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری۔۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں باغ پر کام کرنے والے اکبر نندوانی کو انصاف نہ مل سکا ۔ وڈیرے چنگیز کرد او عیسی مینگل کے ظلم کا شکار محمد اکبر کو مسلسل قید میں رکھا ہوا ،بیٹے کی جدائی کے صدمے سے دوچار بوڑھی ماں اور بھائی کا دردمندانہ احتجاج بدستور جاری ہے۔تنگوانی میڈیا دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اکبر کے ورثاء کا کہنا تھا کہ باغ کے مالک نے مزدورں کے پیسے ہڑپ کرنے کا الزام لگا کر ان کے بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا ہے۔
اکبر کے ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اکبر معصوم بچہ ہے اس کو بلا جواز کے قید میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئےکہا کہ اس معاملے جانچ پڑتال کی جائے اور وڈیروں کے چنگل سے ان کے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے اعلی حکام سے اس بربریت کے خلاف سخت نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چنگیز کے منشی عیسی مینگل کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔