پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد 

 
0
424

کراچی،06اپریل(ٹی این ایس):پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محسود تھے۔تقریب میں11افسران کو ستارہ ء امتیاز (ملٹری)جب کہ 15 افسران کو تمغہ ء امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔17 افسرو ں اور جوانوں کو تمغہ بصات،17 سی پی اوز‘سلیز کو تمغہ ء خدمت (ملٹری)کلاس۔1 ‘19 کو تمغہ ء خدمت (ملٹری)کلاس۔2 اور10 کو تمغٖہ ء خدمت (ملٹری)کلاس۔3 تفویض کیے گئے۔تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ ،حاضر سروس اور ریٹائر ڈ افسران اور جوانوں ک بڑی تعداد نے شرکت کی۔