عمران خان دماغ پر زیادہ زور نہ دیا کریں:طلال چوہدری 

 
0
617

اسلام آباد،06اپریل(ٹی این ایس):وزیر مملکت طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیعمران خان کے گھر سے ان کے کتے شیرو نکالے جانے پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان شیروکی طرح بھاگتے ہیں۔ ہم شیر کی طرح آخر تک مقابلہ کرتے رہیں گے۔عمران خان آج ایمنسٹی سکیم پر تنقید کرتے ہیں۔کل تک پرویز مشرف سے ایمنسٹی سے کالے دھن اور کرتوت پاک کئے۔معیشت عمران خان کے بس کا روگ نہیں وہ اس پر طبع آزمائی نہ کریں۔ معیشت مسلم لیگ کا برانڈ ہے۔شیرو کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس پر احتجاج کرتا ہوں۔جب سے عامر لیاقت پی ٹی آئی میں آئے ہیں شیرو کی کوئی جگہ نہیں رہی۔خان صاحب کی پوری کی پوری سیاست شیرو جیسی ہے اور ہماری شیروں جیسی ہے،ہم ڈٹ کر لڑتے ہیں اور وہ شیر و کی طرح بھاگ جاتے ہیں۔کل جو ایمنسٹی آئی ہے۔خان صاحب توخود اس ایمنسٹی سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔عمران خان کا کالا دھن سفید کرتے رہے ہیں۔عمران خان نے مشرف دور میں نہ صرف کالادھن سفید کیابلکہ کالے کرتوت بھی صاف کروائے ہیں۔میں خان صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ زیادہ دماغ پر زور نہ دیا کریں۔