نیب کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہیں: امیر مقام 

 
0
328

اسلام آباد،06اپریل(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ پشاور اور سوات میں کامیاب جلسے کے بعد نیب نے کارروائی کی،نیب کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میرحاصل بزنجوا ور محمودخان اچکزئی سپورٹ کیلئے آئے ہیں،یہ دونوں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پشاور کے جلسے کے بعد لوگوں نے پیسے بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی، کیا کہیں گے ۔امیر مقام نے جواب دیا کہ وہ ویڈیو بہت پرانی ہے، لاکھوں لوگوں کو پیسوں سے نہیں خریدا جاسکتا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوات کے جلسے میں لوگوں کے جذبے کی قیمت اربوں روپے سے بھی زیادہ ہے۔