پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان کردیا

 
0
424

اسلام آباد،06اپریل(ٹی این ایس)حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کپتان کا واضح اور دوٹوک موقف سامنے آگیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نئی ایمنسٹی سکیم وزیراعظم کی جانب سے مجرموں کو بچانے کی بھونڈی کوشش ہے۔تحریک انصاف اس سکیم کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔حکومت کی مدت کے خاتمے سے پینتالیس دن اور بجٹ سے محض چودہ دن قبل وزیراعظم کواس کی کیا ضرورت پیش آگئی ہے۔خانیہ سکیم دیانتدار لوگوں پر ٹیکس گزاروں کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے۔اس سکیم کے پیچھے کار فرما سوچ وزیراعظم کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائی چانے والی بدگمانی واضح ہے۔وزیراعظم کا دعوی ہے کہ یہ سکیم سیاستدانوں کیلئے نہیں۔جبکہ دستاویز میں’’سرکاری افسران اور عوامی عہدوں کے حامل افراد‘‘درج ہیں۔اگر فراہم کردہ دستاویز درست ہیں تو شریف ،ڈار اور زرداری خاندان سب اس اسکیم سے فیضاب ہو سکتے ہیں۔یہ سب اس سکیم کو اپنے حق میں ٹیکس چوری،اثاثے چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔