کراچی،جولائی 12(ٹی این ایس)کراچی کے علاقے بلدیہ رشید آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، مقتول اسد اللہ کو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے، مقتول اسد اللہ نے کچھ عرصہ قبل اپنی فیملی کراچی سے باہر منتقل کی تھی۔