تنگوانی(ٹی این ایس) ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ ستار سردار کی سربراہی میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے گورنمنیٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں تقریب منعقد کی گئی

 
0
84

ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ ستار سردار کی سربراہی میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے گورنمنیٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں تقریب منعقد کی گئی تفصیلات کے مطابق گورنمنیٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کندھ کوٹ میں تقریب کی صدارت ضلعی الیکشن کمشنر ستار سردار نے کی۔ تقریب میں خواتین اساتذہ ہائرکلاس کی طالبات، مبران ڈسٹرکٹ وٹر ایجوکیشن کمیٹی (ڈویک) سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ حاظرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر نے شرکا کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آئینی فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی دی۔ ووٹ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں ہر عاقل، بالغ وذی شعور شہری کا قومی فرض ہے کہ انتخابی عمل میں حصہ لیتے ہوے اپنے ووٹ کا سوچ سمجھ کر استعمال ضرور ہی کرے تاکہ کثرت رائے سے بھترین نمائندگان/رکن قومی و صوبائی اسمبلی کا چناؤ عمل میں لایا جا سکے اورمعاشرتی و معاشی فلاح و بہود کے معملات کو بہتر طور پر چلانے کے ذمے دار افراد کا انتخاب عمل میں آئے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے تمام حاظرین سے درخواست کی کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ خاص طور پر خواتین، اقلیتوں ، خواجہ سرا اور خاص صلاحیتوں کے حامل افراد کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیئے زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے فرض شناس شہری کا کردار نبھائیں تاکہ جمھوری عمل کے وصیلے سے کثرت رائے کے ذریعے اور ذی شعور افراد کی صلاحیتیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے، اسلیئے انتخابی عمل والے دن زیادہ سے زیادہ مرد و خواتین ووٹران اپنے حق رائے دہی کو استعمال کریں ۔ تقریب کے اہتتام پر ضلعی الیکشن کمشنر نے تمام شرکاء کےتعاون کا شکریہ ادا کیا جبکہ خوردونوش کا احتمام بھی کیا گیا