لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 میں جعلی ووٹوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

 
0
320

لاہور،06اپریل (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 میں جعلی ووٹوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین نے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 120 میں 28ہزارجعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے،قومی ادارے نادرانے بھی جعلی ووٹوں کااعتراف کیا ہے۔درخواست گزار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ این اے120میں جعلی ووٹوں سے کلثوم نوازکوجتوایاگیا،عدالت سے استدعا ہے کہ 28ہزار ووٹوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیاجائے اورکلثوم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قراردیا جائے۔عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعددرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ این اے 120 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازنے کامیاب حاصل کی تھی،وہ بیماری کی وجہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں جبکہ مریم نواز نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائی تھی اور کلثوم نواز نے حلقے سے واضح اکثریت حاصل کی۔