عمران خان نے اپنے پالتو کتے کو بیوی کے حکم پر گھر سے نکالنے کی خبروں کی تردید کردی

 
0
762

اسلام آباد ،06اپریل (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے پالتو کتے کو بیوی کے حکم پر گھر سے نکالنے کی خبروں کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کپتان کے انتہائی پالتو کتے ’شیرو‘کی گھر میں موجودگی پر اعتراضات تھے جسے عمران خان نے قبول کرتے ہوئے شیرو کو گھر سے باہر منتقل کر دیا۔بتا یا گیا تھا کہ اب پہلے کی طرح کپتان کے ساتھ گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ شیرو کیلئے بنی گالہ کے اندر ہی مگر رہائشی جگہ سے دور ایک نیا کمرہ تیار کروایا گیاہے۔تحریک انصاف کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کے پالتو کتے شیرو کو بنی گالا سے نکال دیا گیا،اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا شیرو تین چار سال پہلے مر چکا ہے،اب میرے پاس موٹو سمیت 4کتے ہیں جو بنی گالا میں ہی ہیں۔عمران خان کے منہ سے یہ جواب سن کر تحریک انصاف کے رہنما،شاہ محمود قریشی،عارف علوی اور عمران اسماعیل خوب ہنسے