میڈیاکمیشن کیس سماعت, میر شکیل بتائیں کہ تنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں، مالک کوکفالت کاحق ادا کرناہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

 
0
337

حامدصاحب بارہ ہزار روپے سے گھر کا بجٹ چلانے والے رپورٹرزکے لیے بھی آواز اٹھائیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا اینکر حامد میر سے استفسار
اسلام آباد اپریل 16(ٹی این ایس)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اینکر حامد میر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ حامدصاحب بارہ ہزار روپے سے گھر کا بجٹ چلانے والے رپورٹرزکے لیے بھی آواز اٹھائیں۔میڈیاکمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہاہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میر شکیل بتائیں کہ تنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں، مالک کوکفالت کاحق ادا کرناہے۔چیف جسٹس نے اینکر حامد میر سے استفسار کیا کہ اپ کتنی تنخواہ لے رہے ہیں، جس پر حامد میر نے عدالت کو بتایا کہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تنخواہ نہ ملی توحامد میر کی مرسڈیز گاڑی کیسے چلے گی۔چیف جسٹس نے اینکر حامد میر کو کہا کہ اینکروں کو لاکھوں روپیے تنخواہ ملتی ہے، رپورٹرز کو رتنخواہ نہیں ملتی۔ رپورٹرز کی خبروں پر آپ لوگ پروگرام کرتے ہیں۔ کیا بارہ ہزار روپے سے کسی گھر کا بجٹ بن سکتا ہے۔ حامد صاحب آپ ان رپورٹرز کے لیے بھی آواز اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینکرز سے پیار ہے مگر رپورٹرز کے لیے کوئی پروگرام کریں۔