روات ، دیوار گرنے سے خاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق ،اہلیان علاقہ کا انتظامیہ اور بااثر افراد کے خلاف احتجاج

 
0
429

اسلام آباد16(ٹی این ایس )روات میں دیوار گرنے سے خاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق ۔اہلیان علاقہ کا انتظامیہ اور بااثر افراد کے خلاف احتجاج  ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود روات میں پتھروں کی مدد سے بنائی گئی کچی دیوار گرنے سے خاتون سمیت ایک بچہ موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ مقامی بااثر افراد نے زمین پر قبضے کی غرض سے پتھروں پر مشتمل دیوار بنائی تھی جو ملحقہ مکان پر جا گری جس کی وجہ سے مزکورہ مکان میں موجود ایک خاتون اور ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے ۔خبرکے ملتے ہی اہلیان علاقہ نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے مین ہائی وے بلاک کردی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر مزکورہ واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مقامی پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ واقع میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئیے جائینگے جس کے بعد اہلیان علاقہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا جس کے بعد ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔