ممتاز مسلم کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

 
0
600

صبرآزما جدوجہد کے بعد آج ملک الحمدللہ تبدیلی کی دہلیز پر کھڑا ہے،عمران خان
اسلام آباد اپریل 16(ٹی این ایس)دبئی کے معروف پاکستانی تاجر ممتاز مسلم کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات سینئر نائب صدر علی زیدی, نعیم الحق اور زلفی بخاری بھی موجود تھے ۔

اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور خصوصاً پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا،،ملاقات کے دوران چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں ۔قابلیت اور ہنر میں پاکستانیوں کا کوئی ثانی نہیں، کرپٹ حکمرانوں نے اہلیت اور ہنر کے حامل افراد پر پاکستان کی زمین تنگ کررکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبرآزما جدوجہد کے بعد آج ملک الحمدللہ تبدیلی کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ تحریک انصاف دنیا بھر میں بکھرا پاکستانی ٹیلنٹ وطن واپس لائے گی۔مختلف شعبوں کے ماہرین کو وطن واپس لائیں گے اور انہیں پاکستان کی تعمیر میں کردار کا موقع دیں گے