مریم اورنگزیب کی پمز ہسپتا ل میں میڈیا کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی شدید مذمت

 
0
579

اسلام آباد جولائی21(ٹی این ایس )وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے پمز ہسپتا ل میں میڈیا کے ساتھ بد سلوکی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایف آئی اے کے حکام سے رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔آزادی صحافت پر حملہ خود پر حملہ تصور کرتے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نہ صرف میڈیا بلکہ ہر شعبہ میں کام کرنے والی خواتین کا احترام ہمیں سب سے مقدم ہے۔