وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا عندیہ

 
0
113

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نگراںحکومتوں کی مدت میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے، ‎آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے،

انہوں نے کہاکہ ‎آئین میں ایسی شقیں موجود ہیں کہ آئین میں رہتے ہوئے نگران حکومتوں کے وقت کی کمی بیشی کی جا سکتی ہے، ‎ 1988 میں سیلاب کے باعث انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے، ‎بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث الیکشن کمیشن نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ تبدیل کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎الیکشن کمیشن آئین کے اندر رہتے ہوئے ممکنہ طور پر انتخابی اخراجات اور مردم شماری کا معاملہ دیکھے گا، ‎تمام فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں وہ آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دے گا، ‎انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، ‎عبوری مردم شماری پر انتخابات کرانے کے لیے پچھلی مرتبہ آئین کے آرٹیکل 51 میں ایک آئینی ترمیم کی گئی تھی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ‎ نئی مردم شماری کا اعلان ہو چکا ہے، ‎الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ان کی مشاورت سے بنا ‎چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے نامزد شدہ ہیں، ‎اگر الیکشن کمیشن سے میرٹ پر تحریک انصاف کے حق میں نہیں آ رہے تو کسی کا قصور نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ‎نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری پانچ صفر کے ساتھ ہوئی ہے، ‎الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، ‎نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری آئین کے تحت ہوئی، ‎اگر وہ سمجھتے ہیں کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ان سے ڈکٹیشن لے کر صوبہ چلائے گے تو آئین و قانون کی منشاء نہیں۔

فواد چودھری کی گرفتاری کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ‎رہنما پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوا ،‎عدالتیں آزاد ہیں وہ اس معاملہ پر فیصلہ کریں گی