سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی

 
0
353

اسلام آباد ،06اپریل (ٹی این ایس):سپریم کورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کے سربراہی میں 3 رکنی بنچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار شاہد اورکزئی نے ایازصادق کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،سپیکر کی جانب سے عدالتی فیصلے کیخلاف گفتگو پر درخواست دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا۔