2018ء کے الیکشن میں صرف پیپلز پارٹی کا نعرہ گونجے گا: بلاول بھٹو زرداری 

 
0
522

گھوٹکی 06اپریل (ٹی این ایس):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان عجیب قسم کی سیاست کررہے ہیں، وہ کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن سندھ کے جس وزیراعلیٰ کو کرپشن پر نکالا گیا وہ خان صاحب کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔گھوٹکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں صرف پیپلز پارٹی کا نعرہ گونجے گا۔انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکے ساتھ ہیں، الیکشن میں ایک ہی نعرہ گونجے گا، نعرہ نعرہ نعرہ بھٹو، جئے جئے بھٹو۔بلاول کا کہنا ہے کہ مخالفین امیروں کے لیے سیاست کرتے ہیں اور امیروں کے قرضے معاف کرتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی غریبوں کی سیاست کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا کہ خواتین کو حقوق ملیں،سندھ حکومت آج بھی غربت مٹاواسکیم چلا رہی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے وڈیروں اور زمینداروں سے زمین چھین کر غریبوں کو دی، ہم روٹی، کپڑا اور مکان کی سیاست کرتے ہیں۔بلاول نے عوام سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے مخالفین کوپی ایس7میں عبرتناک شکست دی،ہم بے نظیر بھٹو اور شہید بھٹو کا پاکستان بنائیں گے۔