انسداد پولیو مہم ،ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی عبدلواجد شیخ کی زیر صدارت اجلاس منعقد

 
0
377

کراچی ،اپریل 06(ٹی این ایس ):ماہ اپریل میں شروع ہونے والی پولیو کمپین کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی آفس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدلواجد شیخ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے اس مہم میں ڈسٹرکٹ کورنگی میں ٹوٹل 3 لاکھ 70 ہزار 93 بچونکو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔اور اس مہم میں ڈسٹرکٹ کورنگی میں ایک ہزار چار سو پچپن ٹیمیں حصہ لینگی ۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ دوران انسداد پولیو مہم پانچ سال یا اس سے کم عمر بچونکو پولیو کہ قطرے پلانے میں عدم تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

 ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدلواجد شیخ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے سب ڈویژن میں اپنی انفرادی صورتحال کو مد نظر رکھ کر قطرے پلانے سے انکار کرنے والے بچونکو پولیو کے قطرے پلانے کی حکمت عملی تیار کریں ۔انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں ہمیں پولیس اور رینجرز کا بھرپور تعاون حاصل ہے پولیو مہم میں سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائیں گے ۔اجلاس میں اسسسٹنٹ کمشنر ومختیار کارکہ علاوہ who ، unicef ،N stop ،اور پولیو ورکرنے شرکت کی ۔