بختاور منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں

 
0
217

کراچی 27 نومبر 2020 (ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زدرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں بختاور نے تحریر کیا کہ میرے لیے یہ دن بہت جذباتی کر دینے والا ہے، آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ۔

بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا کہ اگر اللہ نے چاہا تو ہم یہ خوشیاں کورونا وائرس سے پاک دنیا میں منانے کے قابل ہوں گے، شہید بے نظیر بھٹو کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج مورخہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔