عمران خان کی نااہلی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ردعمل

 
0
148

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے پر عمران خان کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے، عمران خان اب نااہل ہیں۔