نیب ترامیم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہرفورم سے رجوع کیا جائیگا،عمران خان

 
0
120

اسلام آباد 21 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں نیب ترامیم کے ذریعے این آر او کی حکومتی کوششیں زیر بحث آئیں۔عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم پر سخت رد عمل میں کہا کہ
جانتا تھا کہ یہ اقتدار میں آ کر اپنے آپ کو بچائیں گے، ریفارمز کے نام پر اپنے کیسز بند کرنے کی کوشش کی گئی، اجلاس میں خرم دستگیر کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے کہ یہ این آر او لینے کیلئے حکومت میں آئے، مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں۔اجلاس میں خواجہ آصف کا صدر مملکت سے متعلق بیان بھی زیر بحث آیا۔خواجہ آصف کا بیان شرمناک اور حلف سے انحراف قرار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ این آر او نے اس ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، نیب ترامیم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کیا جائیگا۔