حکومت نے کرونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دواکی قیمت کم کردی

 
0
149
WFI-cz

اسلام آباد 21 جون 2022 (ٹی این ایس): وزارت صحت کا ایک اور انقلابی قدم ،کرونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا” ریمڈیسیور انجکشن” کی قیمت میں کمی کر دی گئی ۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ نے ریمڈیسور 100 ملی گرام انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ۔کرونا کے مریضوں کے علاج یہ ایک موثر دوا ھے ۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں عووام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،100 ملی۔گرام انجکشن کی پہلے قیمت 2300 روپے تھی،اب اس انجکشن کی قیمت میں 408 روپے کی کمی کر دی ہے،

ریمڈیسیو یر انجکشن کی نئی قیمت 1892 روپے کر دی گئی ہے ۔وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔