اسلام آباد،جنوری19(ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدر ی جعفر اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سے پوچھا جائے کہ وہ کتنی بار پارلیمنٹ میں آئے ۔ایک انٹرویو کے دور ان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری جعفر اقبال نے سوال اٹھایا کہ عمران خان سے پوچھا جائے کہ وہ کتنی بار پارلیمنٹ میں آئے اور بذات خود مختلف امور پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ رہی انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر اس قدر تنقید کے باوجود وہ ماہانہ اپنی تنخواہ باقاعدگی سے حاصل کرتے ہیں، جس دور میں یہ پی ٹی آئی دھرنے کے لیے پارلیمنٹ سے باہر بیٹھی تب بھی ان کے اراکین نے تنخواہ لی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جو بات کہی تھی کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے,وہ بالکل درست تھی کیونکہ پارلیمنٹ اگر اتنی ہی متنازع ہے تو کس لیے اس کے رکن بن کر بیٹھے ہیں۔













