اسلام آباد (ٹی این ایس) سیکرٹری داخلہ کیپٹن ر خرم آغا نے سیف سٹی میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد
سیف سٹی منصوبے کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور وفاقی دارلحکومت کو ’’کیپیٹل اسمارٹ سٹی‘‘ بنانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈیجیٹل سرویلنس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، ڈیٹا اینالیسس، کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور بین الادارہ جاتی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔













